26 اگست 2026 - 13:32
جنگی جرنیل پٹ گئے تو معاشی جرنیل میدان میں آ گئے، انڈیپنڈنٹ

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے لکھا: امریکہ کے فوجی جرنیل ایران کے خلاف جنگ میں شکست کھا گئے، تو کیا امریکی اقتصاددان اور وزارت خزانہ کے بینکار ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر پائیں گے؟!

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ انڈیپنڈنٹ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران کے خلاف امریکی فوجی آپشن کی ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فوجی کارروائی کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد اب امریکہ اقتصادی دباؤ اور بے مثال پابندیاں لگانے کی طرف بڑھ گیا ہے؛ ایک نقطہ نظر جسے "اقتصادی D Day" کہا جاتا ہے۔

رپورٹ کا خلاصہ:

برطانوی اخبار "انڈیپنڈنٹ" نے اپنے تجزیئے میں تسلیم کیا ہے کہ

- ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی اپنے مقاصد میں ناکام رہی۔

- ایران کی دفاعی صلاحیت، جوہری پروگرام اور علاقائی اثر و رسوخ برقرار ہے، حتیٰ کہ آبنائے ہرمز پر اس کا کنٹرول عالمی توانائی منڈیوں میں اس کی اہمیت کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔

- اس ناکامی کے بعد واشنگٹن نے "معاشی D Day" کے نام سے نیا محاذ کھولا ہے، جس کی ذمہ داری اب وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور معاشی ٹیم کو سونپی گئی ہے، جنہیں جنگ کے میدان میں ناکام جرنیلوں کی جگہ بٹھایا گیا ہے۔

تاہم، انڈیپنڈنٹ اس پالیسی کی کامیابی پر سخت شکوک و شبہات رکھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ:

- چین، ہندوستان، جاپان اور روس جیسے ممالک کو ایران سے تجارت ترک کرنے پر آمادہ کرنا ایک ناقابلِ حصول خواب ہے، خاص طور پر جب اس کا مطلب خود ان معیشتوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

- امریکہ کی یہ حکمتِ عملی تضادات کا مجموعہ ہے؛ ثال کے طور پر جاپان کی معاشی مدد کرنا اور ساتھ ہی اس کی تیل درآمدات روک کر مہنگائی بڑھانا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے:

- اب تک کے اخراجات اور جانی نقصانات کے باوجود کوئی ٹھوس نتیجہ حاصل نہیں ہؤا، بلکہ

- اس کے برعکس، ایران نے مغربی توانائی وسائل پر دباؤ ایک طاقتور ہتھیار حاصل کر لیا ہے، جو عملی طور پر جوہری ہتھیاروں سے بھی زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

آخر میں، انڈیپنڈنٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ

- ممکنہ نومبر انتخابات میں ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل ابھر سکتا ہے، اور اگر ڈیموکریٹس مضبوط ہوئے اور جیت گئے تو کانگریس میں دباؤ بڑھ جائے گا اور ٹرمپ کے مؤاخڈے کے عمل کا دوبارہ آغاز ہو سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رپورٹ کے آخری جملوں کا مکمل ترجمہ:

برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکہ اپنی تجارتی پالیسی کو ژی جن پنگ، نریندر مودی اور ولادیمیر پوتن پر مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے، ـ خاص طور پر تہران اور ماسکو کے درمیان قریبی تعلقات کو دیکھتے ہوئے، ـ تو اس نے اپنی طاقت کو اپنی حد سے بڑھ کر فرض کر لیا ہے۔

اربوں ڈالر کے لاحاصل اخراجات

برطانوی اخبار نے ایران کے خلاف جنگ کے اہداف کو آگے بڑھانے میں امریکہ کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ جانیں ضائع ہوئیں، اربوں ڈالر خرچ ہوئے اور گولہ بارود استعمال کیا گیا، لیکن نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

دی انڈیپنڈنٹ نے آخر میں اس بات پر زور دیا کہ:

- امریکی اقدامات کا سب سے اہم نتیجہ یہ تھا کہ ایران نے مغرب کے توانائی کے وسائل پر کنٹرول کے لئے زبردست اوزار (اور ہتھیار) حاصل کر لیا ہے۔ ایک ایسا اوزار جو عملی استعمال کے لحاظ سے بھی بڑی تعداد میں جوہری وار ہیڈز سے زیادہ اہمیت ہے۔

- ٹرمپ کی کارکردگی سے عدم اطمینان نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات میں ظاہر ہونے کا امکان ہے اور اگر کانگریس میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن مضبوط ہوئی تو صدر پر سیاسی دباؤ بڑھے گا اور مواخذے کا عمل بھی دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: مہدی محمودی

تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha